• news

ٹرین حادثہ پر پوری قوم دکھی ، رنجیدہ  ہے: مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولان حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے ٹرین حادثہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے شہید اور زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثہ پر پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہورکے علماءٹرین حادثہ کے شہداءاور زخمیوں کے لواحقین و ورثاءکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے ٹرین حادثہ کے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین و ورثاءکیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن