• news

مغربی پاکستان اردو اکیڈمی حکومتی توجہ کی مستحق ہے: ڈاکٹر خواجہ زکریا


لاہور (نمائندہ خصوصی) مغربی پاکستان اردو اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے اردو زبان و ادب کی خدمت کرنے والے اس ادارے کو حکومت کی طرف سے ملنے والی امداد بہت کم ہے لیکن اس کے باوجود یہ ادارہ مثالی خدمات انجام دے رہا ہے۔ مغربی پاکستان اردو اکیڈمی حکومتی توجہ کی مستحق ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران انتہائی قلیل حکومتی امداد کے باوجود ادارے نے 10 کتابیں شائع کیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ادارہ اپنے طے شدہ مقاصد کے حصول کیلئے بہت تندہی سے کام کررہا ہے۔ خواجہ زکریا نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ مغربی پاکستان اردو اکیڈمی کی امداد بڑھا کر تاریخی اہمیت کے حامل اس ادارے کو قومی زبان کی خدمت کرنے کیلئے مضبوط اور توانا بنانے میں کردار ادا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن