• news

حکومت اسلام آباد میں جدید ترین اولمپک ولیج تعمیر کرے گی


لاہور (سپورٹس رپورٹر ) سبکدوش وفاقی حکومت نے ملک میں کھیلوں کی سہولیات کو بڑھانے کیلئے اسلام آباد میں جدید ترین اولمپک ولیج بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اولمپک ویلج مارگلہ کے دامن میں بنایا جائےگا جس میں کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کےلئے بین الاقوامی معیار کی سہولیات موجود ہوں گی۔ اولمپک ولیج میں کرکٹ اکیڈمی، ایک بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیم، ایک ہاکی گراو¿نڈ، ایک ٹینس کمپلیکس، ایک اتھلیٹکس سٹیڈیم، اور انڈور کھیلوں کی سہولیات جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا جس میں اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی جس میں منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔حکومت نے اس کےلئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ اس منصوبے کےلئے 3 بلین روپے خرچ کیے جائیں گے اور گاو¿ں کو علاقے میں 1,200 کنال اراضی پر تیار کیا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن