• news

 ایشین گیمز میں پاکستان  کا 305رکنی دستہ شرکت کرے گا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)چین میں ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کا 305رکنی دستہ شرکت کرے گا،روانگی سے قبل تیس ڈوپ ٹیسٹ بھی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس بورڈ میں ہونے والے اجلاس میں قومی دستے کو حتمی شکل دےدی گئی، ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسہ کی صدارت میں ہونےوالے اس اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے دستے میں پاکستانی اتھلیٹس کی ایکریڈٹیشن،رہائش اور دوسرے انتظامات کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔ تیئس ستمبر سے ہنگزو میں ہونے والی ان گیمز میں پاکستان پچیس کھیلوں میں حصہ لے گا، قومی دستے میں ایک سو ستاون مرد، انسٹھ خواتین اتھلیٹس شامل ہیں۔مرد آفیشلز کی تعداد باون اور سولہ خواتین آفیشلز دستے کےساتھ چین جائیں گی۔ پاکستان دستے کے مجموعی آفیشلز کی تعداد اکیس ہوگی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ پچاسی مرد اتھلیٹ، سترہ خواتین اتھلیٹس اور اکیس آفشیلز کے اخراجات برداشت کرےگا، چار خواتین آفیشلز بھی پی ایس بی کے سفر پر ان گیمز کا حصہ بنیں گی۔گیارہ دستے کےساتھ جانےوالے آفیشلز کا خرچ بھی پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنے ذمہ لیاہے۔ پی ایس بی اسپشیل گرانٹ کے تحت سترہ مرد اتھلیٹس، گیارہ خواتین اتھلیٹس، تیرہ مرد آفیشلز اور ایک خاتون آفیشلز کو بھی پی ایس بی سپورٹ کرےگا۔نییشنل فیڈریشنز اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پچپن مرد، اکتیس خواتین اتھلیٹس ،اٹھارہ مرد آفیشلز اور گیارہ خواتین آفیشلز کیساتھ دس آفیشلز کی ذمہ داری لی ہے۔ پاکستانی دستے میں پچھہتر فیصد مرد اور پچیس فی صد خواتین کی نمائندگی رکھی گئی ہے۔ مجموعی طورپر پی ایس بی ایک سو اڑتیس اتھلیٹس اور آفیشلز کا خرچ برداشت کرےگا، بیالیس اتھلیٹس اور آفیشلز پی ایس بی کی سپیشل گرانٹ سے چین جائیں گے۔نیشنل سپورٹس فیڈریشنز اور پی او اے ایک سو پچیس افراد کے اخراجات کرےگی۔

ای پیپر-دی نیشن