• news

حکومتی سرپرستی کے بغیر کھیلوں  کی ترقی نامکمن: ارشد حسین 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی باکسنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ اولیمپین ارشد حسین نے کہاکہ حکومتی سرپرستی کے بغیر کھیلوں کی ترقی نامکمن ہے۔ ملک میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ایشین گیمز کی تیاری کے حوالے سے قومی باکسنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے،تربیتی کیمپ میں 18مرد اور 6خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ان کھلاڑیوں کا تعلق آرمی، واپڈا، نیوی، ائیر فورس، پنجاب اور بلوچستان سے ہے اور کھلاڑیوں کو میرے علاوہ اسسٹنٹ کوچ لیاقت مغل بھی جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ملنے والی سہولیات جن میں رہائش اور کھانا شامل ہے کی تعریف کی، کیمپ میں اپنی اپنی ویٹ کیٹگریز میں چیمپئن اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے، ڈیپارٹمنٹل باکسنگ چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔ ایشین گیمز میں اچھا پرفارم کرینگے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن