متروکہ وقف املاک کی اراضی منتقلی کیس میں آصف ہاشمی تمام الزامات سے بری
لاہور(خبرنگار)سنٹرل کورٹ کے جج عبدالستار نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی 843 کنال اراضی ڈی ایچ اے کومنتقلی کیس میںسابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کو تمام الزامات سے بری کردیا،عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم نے کوئی جرم نہیں کیا،طرفین کے معاہدے میں نقدی کا کوئی لین دین ہی نہیں ہوا، تمام کیس بے بنیاد اور مفروضوں پر مشتمل ہے،سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کیمطابق آصف ہاشمی کا اراضی تبادلے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا،ایف آئی اے رپورٹ میں واضح ہے کہ آصف ہاشمی نے کوئی کرپشن نہیں کی،آصف ہاشمی نے موقف اختیار کیا کہ بطور چیئرمین اس معاہدے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔