مغلپورہ میں لڑکی سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی
لاہور (نامہ نگار) مغلپورہ کے علاقے میں 17سالہ لڑکی کو تین افراد نے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ پولیس نے اغواء اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی علیشبا اور اس کی والدہ کو کام کا جھانسہ دے کر ملزمان نے مغلپورہ بلایا۔ جہاں تین ملزمان سنی، اویس ڈوگر اور عرفان زبردستی لڑکی علیشبا کو اغواء کر کے قریبی حویلی میں لے گئے اور اس سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے اغواء اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ زیادتی کا شکار لڑکی اور اس کے گھر والے خوف کا شکار ہیں۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان قانونی کارروائی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔