• news

گرین ٹائون میں 20 لاکھ کا ڈاکہ‘ چوہنگ کی ورکشاپ سے 20 لاکھ کا سامان چوری

لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوروں نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں عمر فاروق کے گھر سے ساڑھے 29 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر سامان، چوہنگ کے علاقے میں راشد سلیم کی ورکشاپ سے 20 لاکھ روپے مالیت کی موٹریں، اوزار اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے نشتر کالونی کے علاقے میں شہزاد غوری کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کی نقدی، باٹا پور کے علاقے میں نواز سے  3 لاکھ 85ہزار روپے، ڈیفنس اے کے علاقے میں چار مسلح ڈاکوؤں نے معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں گھس کر 8لاکھ 50ہزار روپے اور عملے سے 7موبائل فون، غازی آباد کے علاقے میں رمضان کے کلینک میں گھس کر گن پوائنٹ  پر 50ہزار روپے، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں اویس سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ہیئر کے علاقے میں ظہیر سے گن پوائنٹ پر 56ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ کے علاقے میں خالد سے گن پوائنٹ پر 80 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ کے علاقے میں عارف سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ کے علاقے میں سلیم سے 15 ہزار روپے، سبزہ زار کے علاقے میں نعمان صفدر سے12 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ کے علاقے میں منیر احمد سے4 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے سول لائن، شفیق آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، راوی روڈ اور ساندہ  کے علاقوں میں سے کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، مصطفی ٹائون، ہنجروال، لیاقت آباد، رائیونڈ، سندر، لاری اڈہ، مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس کے علاقوں میں سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن