پنجاب حکومت نے صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج طلب کر لیا
لاہو ر( این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس آج صبح ساڑھے 9 بجے چیف سیکرٹری پنجاب کے چیمبر میں ہوگا۔ چیف سیکرٹری زاہداختر زمان کی زیرصدارت مختلف محکموں کے425افسران کی پروموشن زیر غور آئے گی۔