ایکسیئن گیپکو کی مبینہ سرزنش، ہیڈ ڈرافٹ مین کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایکسیئن گیپکو کی مبینہ سرزنش کے باعث ایچ ڈی ایم کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ بتایا گیا ہے گیپکو کے ایکسیئن نمبر ٹو امیر فاروق میمن نے گزشتہ روز اپنے ہیڈ ڈرافٹ مین فطاہر حسین کی دفتری امور میں کوتاہی پر مبینہ سرزنش کی جس سے اس کو ہارٹ اٹیک ہوگیا جسے فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔