کاہنہ میں نوجوان گھریلو ملازمہ کی خودکشی ‘ خط میں عشق ناکامی کا ذکر
لاہور(نیٹ نیوز) کاہنہ میں ایک مکان سے گھریلو ملازمہ کی نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی ایک ڈاکٹر کے گھر ملازمہ تھی، گھر سے اس کی لٹکی ہوئی نعش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے فارنزک اورپولیس ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بائیس سالہ ملازمہ کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی سے انکار کردیا جس کے بعد میت اْن کے حوالے کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق بائیس سالہ گھریلو ملازمہ کی شناخت اقصیٰ کے نام سے ہوئی جو میاں چنوں کی رہائشی تھی، متوفیہ کی نعش کے قریب سے ایک خط بھی برآمد ہوا جس میں اْس نے عشق میں ناکامی پر خودکشی کا قدم اٹھانے کا ذکر کیا۔