• news

بھارتی ریاست منی پور میں خاتون سے پھر اجتماعی زیادتی

منی پور( نیٹ نیوز) نسلی فسادات سے متاثرہ بھارتی ریاست منی پور میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ منی پور کے علاقے چراچندپور کی رہائشی 37 سالہ شادی شدہ  خاتون نے  پولیس کو رپورٹ لکھوائی ہے کہ 3 مئی کو  جب شرپسندوں نے اس کا گھر جلادیا تھا تو  وہ جان بچانے کے لیے بھاگ رہی تھی۔خاتون کے مطابق اس دوران حملہ آوروں کے ایک گروپ نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس سے قبل جولائی میں منی پور میں نسلی فسادات کے دوران دو خواتین کو برہنہ کرکے سر عام پریڈ کروانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں مودی سرکاری کی مذمت کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن