• news

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ، فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے:مولانا اللہ وسایا


لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماشاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا،مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولاناعلیم الدین شاکر،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، قاری عبدالعزیز،مولانا ظہیراحمدقمر،قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود،مولانا سعیدوقارنے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعاقب جاری رکھیں گے۔ عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت کو روشناس کرانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے اور کل قیامت والے دن حضوراقدس کی شفاعت کاذریعہ بنے گا۔علماءنے عوام الناس کو6ستمبر کو لاہور کرکٹ گراو¿نڈ وحدت روڈ میں ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس فقیدالمثال اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے۔ حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر مو¿ثرومکمل عملدرآمدکراتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرے۔ قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دباو¿ اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ مسلمانان پاکستان ختم نبوت کے خلاف کوئی ناپاک سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قادیانی لابی ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی عالمی سازشیں عروج پر ہیں۔ اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن