مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کا عرس 14 اگست کو منایا جائےگا
لاہور(کلچرل رپورٹر) مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کا عرس 14 اگست کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائےگا۔بانی سلسلہ اشرفیہ مخدوم سلطان سید اشرف جہانگیر سمنانی کے سالانہ عرس کا اغاز 14 اگست سے ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی حلقہ برکاتیہ کے زیر اہتمام دربار سید دیدار علی شاہ، دہلی گیٹ لاہور میں تقریب کا انعقاد بعد از نماز مغرب کیا جائے گا جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید نثار اشرف رضوی اشرفی کریں گے۔ جبکہ خصوصی خطاب مفتی محمد خرم شہزاد مجددی کا ہوگا۔ اس موقع پر طالبین کو سلسلہ اشرفیہ میں بیعت بھی کیا جائے گا۔