• news

جشن آزادی :الحمراءمیں آزادی میوزک شو کی پروقار تقریب 


لاہور(کلچرل رپورٹر) آرٹس کونسل الحمراءمیں پاکستان کی 76جشن آزادی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔اس مناسبت سے الحمراءمیں آزادی میوزک شو کی پ±روقار تقریب کاانعقادکیا گیا۔نامور فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر سید نور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے محمد سلیم ساگر اور انکی پوری ٹیم کو پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔نامور گلوکاروں ملکو، امن علی، سائرہ طاہر اور حسن علی کی مسحورکن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ڈھول اور بھنگڑا رقص بھی تقریب کا حصہ تھے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم ساگر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ حصول پاکستان کی جدوجہد میں آزادی کے گیتوں میں امید کا پیغام تھا۔تحریک پاکستان میں حب الوطنی کے گانوں اور ترانوں سے قوم کو یکجا کیا۔ ہمارے گلوکاروں نے قوم کی امنگوں کو اظہار کی شکل دی۔اعلیٰ مقصد کے حصول کو ممکن بنانے میں کردار نبھایا۔ روایتی و کلاسیکل موسیقی نے ثقافتی ورثے کو حسن دیا۔ فنکار وں نے فن سے ملک کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کیا۔شائقین نے اپنی آزادی کی قدر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اپنے قائدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔قیام پاکستان کے وقت شاعری نے قوم کے تشخص کو تشکیل دیا۔

ای پیپر-دی نیشن