اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی آزادی کا مقصد حاصل ہوگا:ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یقعوب حسین شاہ زنجانی پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت اور اللہ تعالی کا خاص انعام ہے۔افسوس کی بات ہے کہ جن مقاصد کیلئے لاکھوں قربانیاں دیکر آزادی حاصل کی گئی۔ وہ پورے نہ ہوسکے۔ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی آزادی کا مقصد حاصل ہوگا۔پاکستان اللہ پاک کی نعمت ہے اس کی صحیح معنوں میں قدر کی جانی چاہئے۔آزادی کی اہمیت مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سے پوچھنا چاہئے۔اس ملک کو بنانے کا مقصد نظام مصطفی کا نفاذ تھا۔ آج بھی ملک میں سودی نظام رائج ہے۔ سود اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف ہے۔اگر ملک کو مشکلوں سے نکالنا ہے تو اسلامی نظام نافذ کرنا ہوگا۔ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس مکمل ضابطہ حیات موجود ہے۔اس ملک کو بنانے کے جو قربانیاں پیش کی گئیں وہ اس بات کی متقاضی ہیں کہ پاکستان کو امن اور رواداری کا گہوارہ بنایا جائے۔علما اور مشائخ نے تحریک پاکستان میں بھی ہراول دستے کا کردار ادا کیا تکمیل پاکستان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔یہ ارض پاک اولیا کے فیضان کا سرچشمہ ہے ۔