زندہ قومیں آزادی کے دن کو جوش و خروش سے مناتی ہیں:ظہور حسین
لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب ظہور حسین نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کے دن کو جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ آزادی کی حفاظت اور ملک کی ترقی کیلئے سب کو بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوںنے ان خیالات کااظہار خواتین کو ہنر مند بنانے کے ادارے قصر بہبود میں جشن آزادی گالاکی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں ہر طرف قومی پرچموں کی بہار نظر آئی۔ طالبات اور ننھی بچیوں نے روایتی لباس زیب تن کر رکھے تھے۔قصرِبہبود میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔