رانا تنویر حسین وزارت سے سبکدوش آبائی علاقہ مریدکے پہنچنے پر پرتپاک استقبال
فیروز والہ( نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین گزشتہ روزاپنی وزارت سے سبکدوش ہوگئے ہیں، اپنے آبائی علاقہ مریدکے پہنچنے پر پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ 16ماہ میں انہوں نے بطور وفاقی وزیر تعلیم ملک کے طول و عرض میں فروغ تعلیم کیلئے نئی یونیورسٹیوں کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن لیپ ٹاپس کی تقسیم اور دیگر حکومتی امور نمٹانے کیلئے اپنا انتھک کردار ادا کیا۔