پاکستان کی ترقی و سا لمیت میں اقلیتوں کے کردار سے انکار ممکن نہیں:فاروق سعید
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و سا لمیت میں اقلیتوں کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔1973 کا آئین تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ اقلیتوں کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے دیگر پاکستانیوں کے ۔پیپلز پارٹی نے آئینی طور پراقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا۔ ریاست تمام شہریوں کو یکساں حقوق اور مذہبی آزادی دینے کی ذمہ دار ہے۔وزارت اقلیتی امور کا قیام بھی پیپلز پارٹی کا سنہرا قدم ہے۔