• news

لاہور پولیس نے یوم آزادی  پر سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا


لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت یوم آزادی پر امن عامہ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ متعلقہ افسران کو صوبائی دارالحکومت میں یوم آزادی کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ عوامی مقامات پر ہلڑ بازی اور بد نظمی کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ13 اگست کی شب اور 14 اگست پر لاہور پولیس کے افسران، اہلکار، لیڈیز پولیس اہلکار،اینٹی رائٹ فورس کے جوان مختلف جگہوں پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن