ٹرمپ کو عدالت سے ریلیف نہ مل سکا، سابق صدر کی مشکلات بڑھ گئیں
واشنگٹن(این این آئی )امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی دھاندلی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف وسکونسن کی عدالت میں انتخابی دھاندلی کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا۔مذکورہ مقدمے میں مشی گن کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ سمیت 16 ریپبلکنز پر الزامات عائد کیے ہیں جن میں سے ایک الزام یہ بھی ہے کہ صدر جو بائیڈن کی جیت کو بدلنے کیلئے جعلسازی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر 6 جنوری حملے سمیت دیگر مقدمات میں بھی فرد جرم عائد ہو چکی ہے جب کہ وہ آئندہ سال ہونے والے امریکی صدر کے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اس کے لیے وہ ری پبلیکنز کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔