سنجرانی کا نام راجہ ریاض نے دیا، اتفاق رائے سے فیصلہ ہو جائے گا: احسن اقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کا نام راجہ ریاض نے اپنے پینل میں شامل کیا ہے۔ ان ناموں پر وزیراعظم نے اپنے اتحادیوں سے مشاورت کی ہے۔ امید ہے فیصلہ اتفاق رائے سے ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ آئین کی دی گئی مدت میں حل ہو جائے گا۔ نواز شریف کا کسی نام پر اصرار نہیں۔ ملک کے مفاد میں ہوگا ہماری پالیسیز کا تسلسل ہونا چاہئے۔ اداروں کو ملک کے مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں۔ عدالتی فیصلے سے لگتا ہے کہ قومی اسمبلی کے ٹوٹنے کا انتظار کیا گیا۔