سپریم کورٹ ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 16اگست کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہیں۔