• news

نو مئی ‘14 مارچ واقعات میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے دوبارہ کریک ڈاؤن

لاہور(نامہ نگار) پولیس نے صوبے بھر میں نو مئی اور 14 مارچ کے واقعات کے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے دوبارہ کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاہے۔ذرائع کے مطابق زمان پارک سے پٹرول بم پھینکنے اور نو مئی کے واقعات کے مقدمات میں ملوث مفرور ملزمان کے گھروں پر ریڈ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔لاہور میں 1082مفرور ملزمان کی جبکہ پنجاب بھر میں 4082 ملزمان کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں۔مفرور ملزمان کے گھروں میں چھاپوں اور جدید ٹیکنالوجی سے گرفتاریوں کے پلان پرعملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ دوبار سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد کیا گیا جس میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے کارکنوں کو یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کا کہا گیاہے۔زرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز پولیس نے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے 100سے زائد مقامات پر چھاپے مارے اور بعض جگہوں پرمطلوبہ افراد نہ ملنے پر اس کے قریبی عزیز و اقارب کو تھانے لے جایا گیا۔جہاں بیشتر افراد کو تصدیق کے بعد شخصی ضمانت پر رہائی ملی۔

ای پیپر-دی نیشن