سپریم کورٹ میں احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 15اگست کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 15 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔