• news

سونا 400 روپے تولہ سستا ڈالر 1.25 روپے مہنگا

 کراچی  (کامرس رپورٹر ) جمعہ کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کم ہونے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا صرف 400روپے سستا ہوسکا۔ عالمی بازار میں سونے کا بھائو   4ڈالر کم ہوکر 1918 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 22 ہزار 400 روپے ہوگئی۔ حکومت کی رخصتی کے بعد بھی روپے کی بے قدری کم نہ ہوسکی اور ڈالر کے ریٹ مزید بڑھ گئے۔ جمعہ کو انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 89پیسے بڑھ کر 288.49روپے ہو گیا۔ جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںبھی ڈالر کی قیمت فروخت 1.25روپے کے اضافے سے 296روپے پر پہنچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن