• news

الہ آباد: 100 روپے کا لالچ دیکر بچے سے زیادتی‘ کامونکی‘ لڑکا نشانہ

الہ آباد/ ٹھینگ موڑ/ قصور‘ کامونکی  (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) الہ آباد کے نواحی گائوں گہلن پلاٹ میں اوباش ملزم نے پیسوں کا لالچ دیکر کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گہلن پلاٹ کے رہائشی عبدالرشید نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا 7 سالہ بیٹا (ز) گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم منیب میرے بیٹے کو 100 روپے کا لالچ دیکر اپنی حویلی مویشیاں میں لے گیا اور دروازے کو بند کرکے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بیٹے کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ اکٹھے ہوئے تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کامونکی سرگودھیاں والا بازار کا سولہ سالہ (ش) چیانوالی کے قریب  گتہ بنانے  والی فیکٹری میں کام کرنے گیا تو وہاں پر سپروائزر فیصل ندیم نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ صدر پولیس نے متاثرہ لڑکے کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن