• news

ستوکتلہ: شیروں کے پنجرے میں 10 منٹ گزارنے پر 10 لاکھ انعام کا اعلان کرنے والا گرفتار

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے شیروں کے پنجرے میں دس منٹ گزارنے پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ستوکتلہ میں ملزم نے گھر کی چھت پر دو شیر پال رکھے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم سوشل میڈیا پر شہریوں کو شیر کے پنجرے میں وقت گزارنے کا چیلنج دیتا تھا۔ پالتو شیروں کو تحویل میں لینے کیلئے وائلڈ لائف اتھارٹی سے رابطہ کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن