• news

کرونا: جان کی پروا کئے بغیر خدمات ڈاکٹروں‘ ہیلتھ ورکرز کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے شہید ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں پنجاب سے 81، سندھ سے 87، خیبر پختونخوا سے 23، بلوچستان سے 8، آزاد کشمیر سے 4  اور گلگت اور اسلام آباد سے ایک ایک ڈاکٹر شامل ہیں۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے ملک بھر سے ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران خدمات کا اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ان بیٹوں اور بیٹیوں نے ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم ان فرض شناس ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی مقروض رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن