ہائیکورٹ‘ لبرٹی چوک کے پاس 400 میٹر طویل جھنڈا لہرانے کے خلاف درخواست قبل از وقت‘ مسترد
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے یومِ آزادی14 اگست کو لبرٹی چوک کے پاس چارسو میٹر طویل جھنڈا لہرانے کے خلاف دائر درخواست قبل از وقت قرار دے کر مسترد کر دی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر پیش ہو کر سیکرٹری سروسز پنجاب نے بیان دیا کہ حکومت پنجاب جھنڈے پر چالیس کروڑ خرچ نہیں کر رہی، درخواست قبل از وقت ہے۔ عدالت کے روبرو وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل دیئے۔ عدالت نے درخواست قبل از وقت قرار دیکر مسترد کردی۔