ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ این این آئی) اے سی سی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پاکستان مرحلے کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت آج بروز ہفتہ سے شروع ہوگی۔ یہ ٹکٹیں pcb.bookme.pkپر دستیاب ہوں گی ۔ ان ٹکٹوں کی قیمتیں اس سوچ کے تحت مناسب رکھی گئی ہیں کہ پاکستان پندرہ سال کے عرصے کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی کررہا ہے تاکہ شائقین آسانی سے پاکستانی اور ایشین سٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں۔پہلے مرحلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے وی آئی پی اور پریمئم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے لائی جائیں گی۔