زرداری سے دوبارہ دوستی نہیں چاہتا ہو گئی تو بہت سوں کی نوکری جائے گی: ذوالفقار مرزا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنے پرانے دوست آصف زرداری سے دوبارہ دوستی سے انکار کر دیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کے لیے کسی نے کوئی کوشش نہیں کی۔ نہ میں زرداری سے دوبارہ دوستی کرنا چاہتا ہوں اور نہ ان کے پاس اتنا وقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری سے میری دوستی ہوگئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی۔ ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بدین میں 8 سال پہلے ہسپتال بنا تھا اب وہاں کوئی سہولت نہیں، حکومت کی پرفارمنس کا پتا کرنا ہے تو کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جا سکتا ہے۔
ذوالفقار مرزا