• news

7نگران وزیراعظم آئے‘ بلخ شیر مزاری نے 39 دن حکومت سنبھالی


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انوارالحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے۔ پاکستان میں نگران حکومتوں کے قیام کی تاریخ کے مطابق غلام مصطفیٰ جتوئی 6 اگست 1990ءکو بینظیر بھٹو حکومت کی برطرفی کے بعد تین ماہ کیلئے نگران وزیراعظم مقرر ہوئے۔ وہ 6 نومبر 1990ءتک عہدے پر رہے۔ بلخ شیر مزاری واحد وزیراعظم تھے جنہوں نے صرف 39 دن تک بطور نگران وزیراعظم اپنے فرائض انجام دیئے۔ وہ 18 اپریل 1993ءسے 26 مئی 1993ءتک نگران وزیراعظم رہے۔ معین قریشی 18 جولائی 1993ءکو نگران وزیراعظم بنے اور 19 اکتوبر 1993ءتک اس عہدے پر فائز رہے۔ وہ امریکہ سے آئے اور نواز شریف کی پہلی حکومت کے خاتمے کے بعد نگران وزیراعظم کی ذمہ داری نبھائی۔ ملک معراج خالد نے 6 نومبر 1996ء سے 17 فروری 1997ءتک بطور نگران وزیراعظم فرائض انجام دیئے۔ وہ بینظیربھٹوکی دوسری حکومت برطرف کئے جانے پر نگران وزیراعظم بنے۔ محمد میاں سومرو 16 نومبر 2007ءسے 24 مارچ 2008ءتک نگران وزیراعظم رہے۔ انہوں نے چار ماہ اور آٹھ دن تک اپنے فرائض انجام دیئے۔ میر ہزار خان کھوسو 25 مارچ 2013ءسے 5 جون 2013ءتک نگران وزیراعظم رہے۔ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ناصرالملک نے نگران وزیراعظم کے طور پر یکم جون 2018ءسے 18 اگست 2018ءتک ملک کا انتظام سنبھالا۔ الیکشن کے بعد تحریک انصاف کی حکومت بنی تھی۔
نگران وزیراعظم

ای پیپر-دی نیشن