نامزد نگران وزیراعظم کو اہم اداروں کی جانب سے بریفنگ شروع
اسلام آباد (عترت جعفری) نامزد نگران وزیراعظم انوار ا الحق کاکڑ اسلام آباد میں ہی موجود ہیں اور ان کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر نامزدگی کے فوری بعد اہم اداروں کی جانب سے بریفنگ دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتاےا کہ وہ اس وقت کابینہ میں شامل ہونے والے افراد کے ناموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کوشش ہے کہ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان یا کم از کم کچھ ارکان حلف اٹھا لیں۔ سیاسی ذرائع نے کہ انوارالحق کاکڑ کا نام میڈیا پرسنز کے لیے حیرانگی کا باعث بنا ہے تاہم یہ نام طے شدہ تھا اور اس کے اعلان کے لیے ایک باضابطہ مشاورت کے عمل کو مکمل کیا جا رہا تھا۔ اہم سیاسی قیادت ان کے نام کو صیغہ راز مےں رکھنے میں کامیاب رہی، پی پی کے ذرا ئع نے بتایا ہے کہ یہ طے شدہ اصول ہے کہ معاشی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا اور اس میں کسی قسم کا انحراف نہیں ہوگا، اس لیے سابقہ معاشی ٹیم کے اہم رکن ہی معاشی معاملات کے انچارج ہوں گے۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کی جانب کام کرنے کی ضرورت ہے، ستمبر کے وسط تےن تےن آئنےی عہدوں پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی شخصےات ہو جائےں گی۔ نگران وزےر اعظم، سےنٹ کے چیئرمےن اور سپرےم کورٹ کے نامزد چےف جسٹس کا تعلق بھی بلوچستان سے ہے۔
بریفنگ