• news

آئین ، بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری: چیف جسٹس 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہا کہ آئین اور بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی زیرصدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سیکرٹری لاءاینڈ جسٹس کمشن نے شرکت کی۔ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کہ آئین اور بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے۔ عدلیہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ججز، عدالتی عملے اور وکلاءکو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ غیر سنجیدہ درخواست بازی کی حوصلہ شکنی کی جائے، تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کا نظام بہترین ذریعہ ہے۔ ثالثی کے نظام سے عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا۔ اجلاس میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے سالوں سے زیرالتواءمقدمات کے فیصلوں کےلئے خصوصی بنچ تشکیل دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں جلد مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
چیف جسٹس

ای پیپر-دی نیشن