نگران وزیراعظم کو فون، امید ہے شفاف، بروقت انتخاب یقینی بنائیں گے: فضل الرحمن
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) فضل الرحمن نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا امید ہے صاف و شفاف، بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد دی۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے، قابل اور محنتی انسان ہیں۔ بلوچستان سے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی بطور وزیر اعظم تعیناتی ایک اچھا فیصلہ ہے۔ انوار الحق کاکڑ کی قائدانہ صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا، بطور نگران وزیراعظم اچھے فیصلے کرینگے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا ہے کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے ہمیشہ ایوان بالا میں مثبت کردار ادا کیا۔ سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔
صادق سنجرانی