• news

جلا¶ گھیرا¶‘ خدیجہ شاہ‘ صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع


لاہور (خبر نگار) پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈر میں توسیع کر دی گئی۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاﺅس حملہ اور جلاﺅ گھیراﺅ کیس کی سماعت کی۔ اس دوران خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی۔ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈر میں14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ شادمان پر حملہ کے لئے اکسانے کے الزام کے معاملہ میں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پرسماعت17 اگست کے لئے مقرر کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے آفس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت بارے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔ عدالت نے سرکار اور تھانہ شادمان کے مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے۔ درخواست ضمانت میں سرکار اور تھانہ شادمان کے مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت ایک سو چالیس ورکز کی ضمانتیں سماعت کےلئے مقرر، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل دو رکنی بنچ سولہ اگست کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ نو مئی کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اگست تک توسیع کردی، عدالت نے تفتیشی افسر کو کیسز کا چالان مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ جبکہ جناح ہاﺅس حملہ اور توڑ پھوڑ مقدمے میں واجد علی، عادل سعید سمیت 76 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اگست تک توسیع کر دی۔

ریمانڈ توسیع‘ ضمانت

ای پیپر-دی نیشن