• news

ای او بی آئی کے رویے پر سکیورٹی گارڈ سے صدر کی معذرت، ادارے کو معافی مانگنے کی ہدایت 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ای او بی آئی کو سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت کر دی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے شہری سے معافی مانگتا ہوں پنشن کے حصول کیلئے سکیورٹی گارڈ کو دفتر کے احاطے میں داخلے کی اجازت تک نہیں دی گئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اپنے غریب مخالف اور غیر دوستانہ طرز عمل پر گہری نظر ڈالے ایک عام مزدور کو پنشن کیلئے برسوں انتظار کروانا شرمناک امر ہے۔ شکایت کنندہ کی فائل گم ہونے کی وجہ سے سال بیت گئے فائل سفارش کروانے پر ڈھونڈی گئی۔ عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی کی درخواست پر فیصلہ سنایا افتخار حسین ایک پرائیویٹ سکیورٹی ایجنسی میں کام کرتے تھے۔ حادثے میں معذور ہو گئے انہوں نے پنشن کیلئے ای او بی آئی سے رجوع کیا۔ ای او بی آئی نے پنشن گرانٹ کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار حسین کی مدت ملازمت 15 سال سے کم ہے۔ اس پر ریٹائرڈ سکیورٹی گارڈ نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا۔ محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی نے صدر مملکت کو اپیل دائر کی تھی۔
صدر معافی 

ای پیپر-دی نیشن