• news

زندگی میں رسک لئے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی:پروفیسر جاوید اکرم

لاہور(نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی کنٹریکٹ پر 35 سے زائد ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ فیکلٹی کی مستقلی کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم اور گیسٹ آف آنر وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے وزیر صحت کا اسقبال کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج یہاں فیکلٹی ممبران کو دیکھ کر خواب پورا ہو گیا۔ زندگی میں رسک لئے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔ ڈاکٹرز کمیونٹی کی سربلندی کیلئے دہشتگردی کے مقدمات بھی بھگتے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی بہتری کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن کا سارا سہرا پروفیسر جاوید اکرم اور وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کو جاتا ہے۔ سینڈیکیٹ اور سینٹ کے اجلاس میں پہلے دن سے مثبت پیش رفت رہی۔ پر وزیر صحت نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔وزیر صحت پنجاب نے خود ہر موقع پر سرپرستی کی ان تمام تر کاوشوں کا سہرا پروفیسر جاوید اکرم کو جاتا ہے۔اس موقع پر وزیر صحت نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ 

ای پیپر-دی نیشن