• news

الحمرا میں فحش ڈانس پر عامر میرکاایکشن ،2 ڈرامے،ڈانسرز ، پرڈیوسرز پر پابندی عائد


لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمرا میں فحش ڈانس پر وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 2 ڈرامے، 2 ڈانسرز اور 2 پرڈیوسرز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈانسر شمع رانا پر ڈرامہ ”چاند کی چاندنی“ کے دوران فحش ڈانس اور اشارے کرنے اور اداکارہ کہکشاں عرف پائل چوہدری پر ڈرامہ ”نوکر ووہٹی دا“ میں بیہودہ اشارے کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسی طرح ان دونوں ڈراموں کے پروڈیوسرز وحید قادر اور محمد منشا پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ الحمرا جیسے ثقافتی مرکز میں فحش ڈانس اور عریانی کا مظاہرہ شرمناک حرکت ہے۔ الحمرا کی انتظامیہ یقینی بنائے کہ دوبارہ ایسی بیہودہ حرکات نہ ہوں۔ نام نہاد پروڈیوسرز کی جانب سے پیسوں کے لالچ میں فن اور فنکاروں کے امیج کو تباہ کیا جا رہا ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ فحش ڈانس کرنے اور کروانے والوں کے خلاف پرچے بھی کاٹے جائیں گے۔ انتظامیہ اور پولیس حکام کو اس سلسلے میں سخت کاروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی ایسے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ ثقافت کے نام پر فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن