• news

5 برس میں لاہور کی آبادی میں 19لاکھ 4ہزار 1سو 35 افراد کا اضافہ ہوا:کمشنر


لاہور(خبرنگار)7ویں مردم شماری 2023 کی کونسل آف کامن انٹرسٹ سے تصدیق کے بعد کمشنرلاہور آفس میں مبارکباد کی تقریب منعقد ہوئی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو کامیاب تصدیق و نوٹیفیکیشن پر صوبائی مردم شماری انچارج پنجاب ڈاکٹر سید وسیم عباس نے مبارکباد و گلدستہ پیش کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کیک کاٹ کر تمام افسران کو مبارکباد دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کی آبادی کا شرح نمو سالانہ 2.5 فی صد رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں لاہور کی آبادی میں 19لاکھ 4ہزار 1سو 35 افراد کا اضافہ ہوا۔ ضلع لاہور کی آبادی 1کروڑ 30لاکھ 4ہزار 1سو 35نفوس ہو گئی۔ مردم شماری اعداد و شمار کے مطابق ضلع لاہور میں 3لاکھ 11ہزار 522ہوسٹلز اور مدارس ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں مردم شماری کا عمل 100فی صد مکمل کر لیا گیا۔ 2017میں لاہور کی آبادی 1کروڑ11لاکھ 19ہزار 985شمار کی گئی تھی۔ لاہور کینٹ میں مکینوں کی تعداد6لاکھ 50ہزار 398ہے۔ لاہور سٹی تحصیل میں 41لاکھ 78ہزار 465مکین ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں مکینوں کی تعداد4لاکھ 44ہزار935ہے۔ مردم شماری اعدادوشمار کے مطابق لاہور والٹن کنٹونمنٹ میں مکینوں کی تعداد8لاکھ 35ہزار 916ہے۔ تحصیل شالیمار کل نفوس کی تعداد 26لاکھ 7ہزار 910 ہے۔ رائے ونڈکی آبادی میں سب سے زیادہ 34.91کا اضافہ شمار کیا گیا۔ تحصیل رائیونڈ کل نفوس کی تعداد 11لاکھ 44ہزار 776 ہے۔ رائے ونڈ کی آبادی میں سالانہ 5.82فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مردم شماری اعدادوشمار کے مطابق ماڈل ٹاو¿ن کی آبادی میں بھی 20.74فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تحصیل ماڈل ٹاون کل نفوس کی تعداد 32لاکھ 64ہزار 172 ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں مردم شماری ایک چیلنج ٹارگٹ تھا ، پوری ٹیم نے دن رات محنت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہرلاہور کی مردم شماری میں کوئی گھرانہ مس نہیں ہوا۔ اساتذہ اور شماریاتی ٹیم نے بہت محنت کی۔ڈی سی ز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر عملہ مبارک کا مستحق ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالاسلام عارف ،ڈاکٹرسید وسیم عباس ،ایڈیشنل کمشنر فنانس عمر مقبول ،شاہد عباس کاٹھیا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن