گریٹر اقبال پارک میں 13 ، 14 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے فائر ورکس کیا جائےگا:محمد علی رندھاوا
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے شاندار فائر ورکس کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ رنگ برنگے فائر ورکس کی تقریب 10 سے 15 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہو گی۔ شہریوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال کے گرد اس فائر ورکس کو دیکھنے آئے گی۔