• news

پاکستان نعمت خداوندی ہے ہمیں اس  کی قدر کرنی چاہیے: شیخ انوارالحق 


لاہور(نیوز رپورٹر ) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان نعمت خداوندی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ وطن ہے تو ہم ہیں، ہمارا سب کچھ اس مٹی سے وابستہ ہے۔ ہمارے بزرگوں نے جن مقاصد کیلئے یہ ملک حاصل کیا تھا ہمیں ان کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد کرنی چاہیے اور اس کی ترقی کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن