پیپلز پارٹی واحد جماعت جو ملکی اقدار کی سیاست کرتی ہے:عابد حسین صدیقی
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک میں اقدار کی سیاست کرتی ہے اور اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی ہے۔ریلیف عوام کا بنیادی حق ہے جو عوام کو ملنا چاہیے۔ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دے دیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ضرور تھی مگر پیپلز پارٹی سیاست اپنے منشور کے مطابق کرتی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا منشو ر کہتا ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنایا جائے۔ پیپلز پارٹی حکومت میں آے گی تو تب ہی عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں اور انہیں پاکستان کا وزیر اعظم بنائیں۔