• news

جشن آزادی فلڈ لائٹ کرکٹ میچ  کمشنر لاہور الیون نے جیت لیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر+خبرنگار)جشن آزادی فلڈ لائٹ کرکٹ میچ کمشنر لاہور الیون کرکٹ ٹیم نے سی سی پی او الیون کو ہرادیا۔ سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے۔ کمشنر لاہور الیون اور سی سی پی او لاہور الیون کرکٹ میچ فلڈ لائٹ میچ کھیلا گیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ٹیموں کے کپتان تھے۔ سی سی پی او الیون نے ٹاس جیت کر 210رنز بنائے۔ کمشنر لاہور الیون نے آغاز سے ہی بہترین بیٹنگ کی اور ہدف پورا کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن