قومی کرکٹر فہیم اشرف نے منگنی کرلی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی دلہا بننے کو تیار، قومی آل راو¿نڈر فہیم اشرف نے منگنی کرلی۔فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب ان کے آبائی علاقے بھائی پھیرو میں ہوئی جس میں رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔قومی کرکٹرز نے فہیم اشرف کو منگنی کی مبارکباد بھی دی ہے۔ فہیم اشرف کی دو سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور انہیں افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔