افغان سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوتی چاہئے : آرمی چیف
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)آرمی چیف نے یوم آزادی پر کاکول اکیڈمی میں خطاب کر تے ہوکہا کہ افغان بھائیوں کو ادراک ہونا چائیے کہ ہم ایک مہمان نواز قوم ہیں ۔ ہماری خواہش ہے کہ ہماری مخلصانہ کوششوں کا اسی پیرائے میں جواب دیا جائے ۔ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چائیے۔ ہم اپنے دیرینہ دوست چین کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں ۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، قطر اور ایران کے ساتھ تاریخی مراسم میں مزید بہتری آرہی ہے ۔ پاکستان اقوام عالم میں اپنے اصل مقام کے حصول کےلیے پرعزم ہے ۔
افغان سر زمین