• news

افغانستان کیخلاف کلین سویپ کرکے پاکستان کے پاس نمبر ون بننے کا سنہری موقع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان افغانستان کےخلاف جیت کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ نمبر 1 کا مقام حاصل کر سکتا ہے۔اگر پاکستان سری لنکا میں افغانستان کےخلاف آئندہ ون ڈے سیریز 3-0 کے فرق سے جیتتا ہے تو وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ سکتا ہے۔اب تک، پاکستان مجموعی طور پر 116 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جو ٹاپ رینک والے آسٹریلیا سے صرف دو پوائنٹس پیچھے ہے جس کے اس وقت 118 پوائنٹس ہیں۔ تاہم سیریز میں ایک میچ ہارنے کے باوجود پاکستان تیسرے نمبر پر چلا جائےگا۔اس سال کے شروع میں، پاکستان نے نیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کر کے 4-0 کی شاندار برتری حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن