• news

ایشیا کرکٹ کپ ، فوج ، رینجرز طلب کرنے کی منظوری 

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) محکمہ داخلہ پنجاب نے ایشیا کرکٹ کپ کے انعقاد پر فوج اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری دےدی ہے۔27اگست سے 6ستمبر تک کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے میچز لاہور اور ملتان میں منعقد ہو ں گے جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کھیلے جانے والے ایشیا کپ میچوں کی فضائی مانیٹرنگ بذریعہ ہیلی کاپٹر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایشیا کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایشیا کپ اور افغانستان سیریز کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ آج سے شروع ہوگا جو کہ 16 اگست تک جاری رہے گا۔ ایشیا کپ اور افغانستان سیریز کیلئے قومی ٹیم کاکیمپ 14 سے16 اگست تک ہوگا کیمپ میں عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر شرکت کریں گے۔کرکٹر سلمان علی آغا اور سعود شکیل بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے جبکہ حارث رو¿ف، محمد رضوان، طیب طاہر اور شاہین آفریدی 16 اگست کو کیپ جوائن کریں گے۔دوسری جانب لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی ہمبنٹوٹا میں ٹیم کو جوائن کریں گے، پی سی بی نے کیمپ کےلئے 8 اضافی کھلاڑیوں کو بھی بلایا ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مختصر کیمپ کے بعد 17 اگست کو سری لنکا کیلئے روانہ ہو جائےگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹریننگ کیمپ کھلاڑیوں کی پریکٹس کیلئے اضافی 8کرکٹرز کو بھی طلب کرلیا ہے ۔ اضافی کھلاڑی پریکٹس سیشن کے دوران قومی کرکٹرز کو پریکٹس کرائیں گے ۔ ایشیاکپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ بھی ایشیاکپ میں کمنٹری کرتے دیکھائی دینگے جبکہ انکے علاوہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی بھی کمنٹری کا محاذ سنبھالیں گے۔بھارت کی جانب سے روی شاستری، سنجے منجریکر، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان اطہر علی خان، دیپ داس گپتا کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں سری لنکا کے رسل آرنلڈ، نیوزی لینڈ کے سکاٹ سٹائرس اور سابق کرکٹر بازید خان بھی ایشیاکپ کمنٹری پینل میں موجود ہوں گے۔ایشیاکپ کا باقاعدہ آغاز 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا۔، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ2ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائےگا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔ایشیا کپ کے تیرہ میچوں کیلئے چار وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرےگا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔سری لنکا میں9میچ ہوں گے جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں چھ میچز کھیلے جائیں گے۔سری لنکا میں کینڈی پہلے راو¿نڈ کے تین میچوں کی میزبانی کرےگا جس کے بعد کولمبو میں سپر فور مرحلے کے پانچ میچوں کے علاوہ 17ستمبر کو ہونےوالا فائنل بھی کھیلا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن