• news

استحکام پاکستان پارٹی کا انوار الحق کاکڑ کی نگران وزیراعظم نامزدگی کا خیرمقدم


لاہور‘ سیالکوٹ (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی کا خیرمقدم کیا ہے۔ پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ امید ہے انوار الحق کاکڑ ملک کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔ اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔ جہانگیر ترین نے مہنگائی کو ملک کا سب بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے، ہماری جماعت حکومت میں آکر اس پر قابو پائے گی، مہنگائی کو کم کرنا ہماری پارٹی کا منشور ہے۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں وہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد سمیت ہر چیلنج کو آئین اور قانون کے مطابق پورا کریں گے۔
استحکام پاکستان

ای پیپر-دی نیشن